سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی ، ایک مہینے کے بعد نئے ریٹ جاری کر دیئے گئے

کراچی(قدرت روزنامہ)تقریبا ایک مہینے کے وقفے کے بعد ’ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن ‘ نے سونے کی نئی قیمت جاری کر دی ہے .
تفصیلات کے مطابق 24 قیرات سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 99 ہزار 500 روپے فی تولہ جاری کی گئی ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 71 ہزار 39 روپے ہے .


ایسوسی ایشن نے اس سے قبل 12 ستمبر کو قیمتیں جاری کی تھیں ان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ 15 ہزار روپے تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 585 روپے تھی . جس کا مطلب ہے کہ اس وقفے کے بعد جو اب نئی قیمت جاری کی گئی ہے اس میں 15 ہزار 500 روپے فی تولہ کمی واقعہ ہوئی ہے .
یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سمگلنگ اور ٹیکس چوری کے خلاف کارروائی کے باعث سونے کے تاجروں نے ریٹ جاری کرنا بند کر دیئے تھے ، اس کریک ڈاﺅن کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں