افغانستان میں 6.3شدت کا ایک اور زلزلہ


ہرات (قدرت روزنامہ)افغانستان میں 6.3شدت کا ایک اور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، افغان میڈیا کے مطابق ایک شخص جاں بحق جبکہ 55 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ بدھ کی صبح افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کا مرکزملک کے تیسرے بڑے شہرہرات سے 34 کلومیٹر شمال مغرب میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔افغانستان میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، افغان میڈیا نے ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے صوبہ ہرات میں 7 اکتوبر کو آنے والے 6.3 شدت کے زلزلے سے اموات 3 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

Recent Posts

گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول نامور پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے…

8 mins ago

کراچی میں شدید گرمی کے دوران طویل لوڈ شیڈنگ، شہری سڑکوں پر آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شدید گرمی میں بجلی کی بندش کے خلاف کراچی کے متعدد علاقوں…

29 mins ago

بابر اعظم اور رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوا لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد…

34 mins ago

سندھ میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان، پنجاب میں اسکولوں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں آج بھی موسم شدید گرم…

41 mins ago

وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء پر تشدد پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلباء…

47 mins ago

کرغزستان طلبہ ہنگامہ آرائی، سربراہ بشکیک سٹی داخلہ امور کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پرتشدد کے معاملے…

51 mins ago