وزارت سیفران کا رجسٹرڈ افغان باشندوں کو گرفتار نہ کا حکم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت ریاستی و سرحدی امور نے وفاقی، صوبائی اداروں کو رجسٹرڈ افغان مہاجرین اور افغان شہریت کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاری یا قید سے روک دیا۔چیف کمشنر برائے افغان مہاجرین نے واضح کیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے تک کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔ انھوں نے تمام ذیلی محکموں اور ایجنسیوں کو واضح احکامات جاری کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔
رجسٹرڈ افغان مہاجرین اور افغان شہریت کارڈ رکھنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی ۔ چیف کمشنر برائے افغان مہاجرین نے فوری ایکشن لیتے ہوئے احکامات بھی جاری کر دیئے۔
چیف کمشنر نے وزارت داخلہ، خارجہ، اسٹیٹ بینک، چاروں صوبائی کمشنرز برائے افغان مہاجرین کو بذریعہ خط مطلع کر دیا۔ اسلام آباد، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے چیف و داخلہ سیکرٹریز اور آئی جی پولیس کو بھی خط لکھ دیئے۔
اسلام آباد میں افغان سفارتخانہ، اقوام متحدہ انسانی کمیشن برائے مہاجرین اور بین الاقوامی تنظیم ہجرت کو بھی خط لکھا ہے۔
خط میں واضح کیا کہ پاکستان میں قانونی طور پر مقیم افغان شہری اور مہاجرین صرف رضاکارانہ طور پر وطن واپس جا سکتے ہیں۔ انہیں ہراساں کرنا، گرفتار یا قید کرنا غلط اقدام ہے۔ ایسا کوئی بھی عمل پاکستان کے تشخص اور 43 سالہ خیرسگالی کو روندنے کے مترادف ہے۔
خط کے مطابق پاکستان میں قانونی طور پر مقیم افغان شہری، پناہ گزین عارضی طور پر رہائش کے اہل ہیں، اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں سمیت تمام شراکت داروں کو بارہا مطلع کیا جاتا رہا ہے۔

Recent Posts

فلم کالکی نے شاہ رخ خان کی ’جوان‘ کا ریکارڈ توڑ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کمل ہاسن کی فلم کالکی نے باکس آفس پر اپنی ریلیز سے…

2 mins ago

محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت 4 جولائی تک ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ اور سینیٹر محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست…

5 mins ago

کراچی: گزشتہ رات 2 سال کے مقابلے میں جولائی کی گرم ترین رات ریکارڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں گزشتہ رات جولائی کی گرم ترین رات ریکارڈ کی گئی۔…

9 mins ago

کراچی میں بجلی بندش کیخلاف شہری مشتعل ، احتجاج،پتھراﺅ، ، شیلنگ اور فائرنگ ،پولیس کا لاٹھی چارج

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی میں شدید گرمی کے باوجود اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا…

14 mins ago

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ڈفر کہہ دیا، اصل معاملہ کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کبھی…

20 mins ago

عمران خان کی رہائی کے بغیر ملک آگے نہیں جا سکتا: بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے بانی چیئرمین پی…

34 mins ago