لاہور(قدرت روزنامہ) ماضی کی معروف فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ وہ مذاق اڑانے والوں کے لیے روزی روٹی کا ذریعہ بنی ہوئی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ میرا نے اپنے والدہ کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنے فلمی کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
اداکارہ میرا نے کہا کہ ‘لوگ میری کاپی کرکے پیسہ کما رہے ہیں، میں اُن لوگوں کے لیے کمائی کا ذریعہ بنی ہوئی ہوں جو میرا مذاق اُڑاتے ہیں لیکن میں اس کے باوجود بھی اللہ کی شُکرگزار ہوں کہ مجھے وہ مقام عطا کیا کہ آج لوگ مجھے کاپی کرتے ہیں’۔دورانِ انٹرویو میرا کی والدہ نے انکشاف کیا کہ ‘میری بیٹی کو اب تک بالی ووڈ کی طرف سے کام کی آفر ہوتی ہے لیکن میں اپنی بیٹی کو اکیلے بھارت نہیں بھیج سکتی، اسی لیے میری بیٹی بالی ووڈ کی پیشکش قبول نہیں کرتی’۔
میرا نے کہا کہ ‘میں نے اب تک 150 سے زائد فلمیں کی ہیں اور مجھے اپنی تمام فلمیں پسند ہیں لیکن مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ جب مجھے بالی ووڈ فلم ‘جب تک ہے جان’ میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی تو میں نے انکار کردیا تھا’۔
اسی انٹرویو کے دوران میرا نے اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے کہا کہ ‘ہر انسان اپنی زندگی میں ذہنی مسائل کا شکار ہوتا ہے، اسی طرح ماضی میں مجھے بھی ذہنی مسائل کا سامنا کرنا پڑا لیکن لوگوں نے یہ خبریں پھیلائیں کہ امریکا میں مجھے پاگل خانے بھجوایا جارہا ہے’۔
میرا نے مزید کہا کہ ‘معروف شخصیات سے متعلق اسکینڈلز سامنے آتے رہتے ہیں لیکن مجھے پاگل خانے بھجوانے کی خبر جھوٹی ہے، اس خبر میں کوئی صداقت نہیں’۔
یاد رہے کہ ماضی میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ میرا کا ذہنی توازن درست نہیں ہے جس کی وجہ سے اُنہیں امریکا میں پاگل خانے بھجوا دیا گیا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…