اٹلی میں 2000 سال قبل کا مقبرہ دریافت


نیپلز(قدرت روزنامہ)اٹلی کے نیپلز میں ایک مقبرہ دریافت ہوا ہے جو کہ تقریباً 2,000 سال پرانا ہے اور قدیم رومی دور سے تعلق رکھتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں شہر میں پانی کی فراہمی کے نظام کو اپ ڈیٹ کے دوران کاشت شدہ اراضی کے اندر ایک مقبرہ دریافت ہوا۔ ابتدائی معائنے سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ مقبرہ تقریباً 2,000 سال پرانا ہے۔
مقبرے کے داخلی دروازے کو ٹف سلیب کے ساتھ سیل کیا گیا تھا۔ اندر داخل ہونے پر مقبرے کی دیواروں پر سجاوٹ کے طور پر شاندار آرٹ کا انکشاف ہوا۔ ان آرٹس میں تین سروں والے کتے، سربیرس کی ایک قابل ذکر نمائندگی ہے جس کی وجہ سے اس مقبرے کو ‘سربیرس کا مقبرہ’ کہا جاتا ہے۔
سربیرس جسے علم الہیات میں “Hound of Hedes” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، عالم ارواح کے دروازوں کی حفاظت کرتا تھا تاکہ مرنے والوں کی روحوں کو فرار ہونے سے روکا جا سکے۔
اس مقبرے میں افسانوی مناظر کی تصویریں بھی بنی ہوئی ہیں جن میں اکتھیوسینٹورس (ichthyocentaurs) کی بھی تصویر شامل ہے جو انسانوں کے اوپری جسم، گھوڑوں کی اگلی ٹانگیں اور مچھلی کی دم کی حامل مخلوق ہے۔
چیمبر کے مقبرے کی مکمل کھدائی فی الحال جاری ہے اور ماہرین آثار قدیمہ اس مقبرے کے اردگرد متعلقہ آثار قدیمہ کو بھی تلاش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Recent Posts

فیصلہ کیاتھا کہ ہدف کو اٹھارویں اوور سے پہلے حاصل کر ناہے ، بابر اعظم کا انکشاف

(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئر لینڈ سے جیت کا کریڈٹ بلے…

4 hours ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ کی ملاقات،کسانوں کیلیے بڑی سہولت کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اریگیشن کاظم پیرزادہ نے ملاقات…

4 hours ago

بدقسمتی ہے عمران خان جیسا وائرس ہمیں مل گیا،ا حسن اقبال

نارووال (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بانی پی…

4 hours ago

زندگی کی چلچلاتی دھوپ میں ماں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند راحت وسکون ہے

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنے…

4 hours ago

نہری پانی چوری کےسدباب کیلئےمؤثر کارروائی ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نہری پانی کی چوری…

4 hours ago

مسائل کے حل کیلئے سیاستدانوں کو ہاتھ ملانا پڑے گا،بلاول بھٹو

لاہور (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آج ملک میں نفرت…

4 hours ago