بجلی چوری میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف ایف آئی اے کارروائی کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجلی چوری میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں(ڈسکوز) کے ملازمین کی بڑے پیمانے پر سہولت کاری پر ایف آئی اے سے کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت توانائی نے چوری اور کنڈے میں سہولت کار ملازمین کے گردگھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے چوری روکنے اور ملازمین کیخلاف ایکشن کیلئے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی۔بجلی چوری میں ملوث عملے کے خلاف آپریشن کلین اپ کیلئے تین ڈسکوز کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزارت توانائی نے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ کر حیسکو، پیسکو اور سیپکو میں بجلی چوری میں ملوث عملے کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ تین ڈسکوز میں بجلی چوری میں عملے کے ملوث ہونے کی تحقیقات کی سخت ضرورت ہے، ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے، جو ڈسکوز کو بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں میں مدد فراہم کرے۔ واضح رہے کہ حکومت بجلی چوری کے خلاف مہم میں اب تک 18 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کرچکی ہے۔

Recent Posts

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

17 mins ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

19 mins ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

21 mins ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

35 mins ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

1 hour ago

نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…

1 hour ago