بلوچستان بیرک گولڈ کی سرمایہ کاری اور سماجی اقدامات قابل تعریف ہیں، علی مردان کی مارک برسٹو سے گفتگو

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) نگراں وزیراعلیٰٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے بدھ کے روز یہاں بیرک گولڈ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو و صدر مسٹر مارک بریسٹو نے ملاقات کی اور بلوچستان میں بیرک گولڈ کارپوریشن کی سرمایہ کاری اور سماجی بہبود سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے بیرک گولڈ کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر و صدر مسٹر مارک بریسٹو کو خوش آمدید کہتے ہوئے سرمایہ کاری اور سماجی شعبے میں کمپنی کی خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا بیرک گولڈ کے سی ای او سے بات چیت کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان بلا شبہ معدنی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، بلوچستان کے قدرتی ذخائر صوبے کی تعمیر و ترقی اور معاشی خود کفالت کی جانب کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتی ہے اور حکومت بلوچستان بیرک گولڈ کارپوریشن کو کلیدی کاروباری ساتھی سمجھتے ہوئے مستقبل میں بھی سرمایہ کاری کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا عزم رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ بلوچستان کے لوگوں کیلئے فنی تربیت اور روزگار کے مواقعوں کیلئے اہمیت کا حامل ہے اور منصوبے کے تحت سماجی بہبود کیلئے جو وسائل مختص کیے گئے ہیں اس سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پروجیکٹ کے تحت مقامی لوگوں کو اسکالرشپ کے ذریعے معیاری تعلیم کے مواقع ملیں گے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی کامیابی کیلئے دو طرفہ باہمی کوششیں کی جائیں گی۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

3 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

3 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

3 hours ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

3 hours ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

3 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

4 hours ago