عمران خان کیخلاف سائفر کیس کا ٹرائل روکنے اور اخراج مقدمہ کی درخواستیں یکجا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سائفر کیس کا ٹرائل روکنے اور اخراج مقدمہ کی درخواستیں یکجا کر دیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس کا ٹرائل روکنے اور فرد جرم عائد کرنے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی جبکہ وکیل چیئرمین پی ٹی آئی سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ ان درخواستوں کو سائفر کیس کے اخراج کی درخواست کے ساتھ لگانے کے احکامات جاری کر دوں گا۔
وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ سائفر کیس ٹرائل کورٹ میں کارروائی روکنے اور فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست ہے، معاملہ ہائیکورٹ میں چل رہا ہے اور فیصلہ محفوظ ہے جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے بھی ایف آئی اے کے ایک کیس میں حکم امتناعی جاری کیا ہوا ہے، ہم نے بار بار کہا کہ جلدی نہ کی جائے معاملہ ہائیکورٹ میں چل رہا ہے۔
وکیل عمران خان نے دلائل میں کہا کہ ہمیں آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق کافی کنسرن ہیں، کون سی سیکیورٹی کو خطرہ ہوا یا سیکریسی لیک ہوئی، بھٹو صاحب نے بھی راجہ بازار میں تقریر میں ایسے ہی بتایا تھا تو کیا ہوا، میرے موکل قومی ہیرو ہیں اور دنیا جانتی مانتی ہے اب وہ بے گناہ جیل میں ہیں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آج صرف متفرق درخواست لگی ہے اگر آپ کہیں تو میں مین کیس کے ساتھ لگا لوں۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ بالکل آپ اس کو سائفر کیس کی اخراج کی درخواست کے ساتھ لگا دیں لیکن 17 تاریخ سے پہلے لگائیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اُس روز یعنی 17 اکتوبر کو کیا ہونا ہے۔
عمران خان کے وکیل نے کہا کہ 17 کو بڑی بدمزگی ہونی ہے ٹرائل چل رہا ہے اور فرد جرم عائد ہونی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میں دیکھ لیتا ہوں اور اس پر آرڈر بھی کر دوں گا، 17 اکتوبر سے پہلے لگا دوں گا کیس۔

Recent Posts

اسٹاک مارکیٹ کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد گولڈ کی…

1 min ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

20 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

34 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

44 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

56 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

1 hour ago