اکشے کمار کا اپنی 14 فلمیں فلاپ ہونے کا انکشاف


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کو ایک کے بعد ایک سُپر ہٹ فلمیں دینے والے اسٹار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں اُن کی لگاتار 14 فلمیں فلاپ ہوئی تھیں۔حال ہی مں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اکشے کمار نے کینیڈا کی شہریت لینے کے حوالے سے بات کی کیونکہ اداکار کو اُن کی کینیڈین شہریت کی وجہ سے بھارت میں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
اکشے کمار نے کہا کہ ‘ماضی میں ایک وقت ایسا آیا تھا، جب میری 13 سے 14 فلمیں فلاپ ہوئیں، اس وقت کینیڈا میں مقیم میرے دوست نے مجھے اُس کے پاس کینیڈا آنے کا مشورہ دیا’۔
اداکار نے کہا کہ ‘میرے دوست نے پیشکش کی تھی کہ ہم دونوں ملکر کینیڈا میں کارگو کا کاروبار کریں گے، اُس وقت فلمیں بھی فلاپ ہورہی تھیں اور مجھے پیسہ کمانا تھا لہٰذا دوست کے کہنے پر کینیڈا چلا گیا، جہاں مجھے کینیڈا کی شہریت مل گئی تھی’۔
اُنہوں نے کہا کہ ‘اسی دوران، بھارت میں میری دو فلمیں ریلیز ہوئیں اور دونوں فلمیں بہت ہٹ ہوئیں، میں واپس بھارت آیا اور یہاں مجھے کئی فلموں کی پیشکش ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آج اس مقام پر پہنچ گیا ہوں’۔
بھارتی شہریت حاصل کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اکشے کمار نے مزید کہا کہ ‘مجھے 15 اگست کو ایک خط موصول ہوا جس میں یہ بتایا گیا کہ مجھے بھارت نے شہریت دے دی ہے’۔

Recent Posts

اگلے ماہ پیرس کیلیے پروازیں چلانے کیلیے تیار، ترجمان پی آئی اے

کراچی(قدرت روزنامہ) پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کا کہنا ہے کہ اگلے…

8 mins ago

آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی کیخلاف پرُتشدد احتجاج، سب انسپکٹر شہید، 16 اہلکار زخمی

مظفر آباد(قدرت روزنامہ) آزاد جموں و کشمیر میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف…

20 mins ago

لاہور؛ پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک

لاہور(قدرت روزنامہ) پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں…

29 mins ago

لڑکی بن کر نو عمر لڑکوں کو جھانسہ دیکر فحش ویڈیو بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار ، کئی سے زیادتی کا بھی انکشاف

اوکاڑہ (قدرت روزنامہ) اوکاڑہ میں لڑکی بن کر نو عمر لڑکوں کو جھانسہ دیکر فحش…

30 mins ago

سلمان خان لڑکیوں سے محبت رچاتے رہیں گے لیکن شادی کبھی نہیں کریں گے, بڑا دعویٰ

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سینیئر اداکار متھن چکرورتی نے کہا ہے کہ دبنگ…

37 mins ago

آئندہ قرض پر وگرام کیلئے آئی ایم ایف کے اگلے ہفتے پاکستانی حکام سے مذاکرات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز نے پاکستان سے آئندہ پروگرام…

50 mins ago