اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے ہیں کہ پولیس کی عزت نہیں رہی، لگتا ہے کرائے کی پولیس بن گئی۔سپریم کورٹ میں کمیٹی میں 70 تولہ سونا ملنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے لگتا ہے پولیس اب کرائے کی پولیس بن گئی، پولیس کی اب اپنی عزت نہیں رہی، ادارے کی عزت ہونی چاہیے،پولیس اور پٹواری کا شاہی سسٹم ختم ہونا چاہیے۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سونے کی کمیٹی نکلنے پر ادا نہیں کی گئی۔ مدعی نے کہا کہ دس گرام کمیٹی میں نکلنے والا 70 تولہ سونا نہیں دیا گیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیڑھ کروڑ مالیت سونے کا کوئی انکم ٹیکس ادا نہیں کیا گیا، یہ سونا کہاں سے آتاہے؟ اسکی قانونی حیثیت کیا ہے؟ ریاست کرپشن اور اسمگلنگ کرنے میں معاونت کرتی ہے، اس کیس میں اصل ملزم تو پولیس کو بنانا چاہیے، پولیس والا سونے کا صرف اپنے مطلب کیلئے ہی پوچھے گا، کمیٹی گرفتار ملزم نے بنائی، تفتیش اہلخانہ سے ہوئی۔
سپریم کورٹ نے غیر معیاری تفتیش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سونے کی کمیٹی میں گرفتار ملزم کی دو لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی روپوں میں عمانی ریال کی قیمت خرید مستحکم ہے اور وہ حضرات جو…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے 24 نومبر 2024 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) سرمایہ کاری کے مختلف…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ایک بار…
کینیڈا(قدرت روزنامہ)کنزرویٹو پارٹی کے وائس چیئرمین مائیکل کرام کی جانب سے کینیڈین پارلیمنٹ میں 2…
کراچی(قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری…