کراچی(قدرت روزنامہ) شاہ فیصل کالونی میں2 منزلہ زیرتعمیرمکان زمین بوس ہونے کے نتیجے میں مزدوروں سمیت5 افراد کی ہلاکت اور2 مزدوروں کے زخمی ہونے کا مقدمہ مالک مکان کے خلاف قتل بالسبب کے تحت درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح شاہ فیصل کالونی نمبر5 میں پلاٹ نمبر1191 پرقائم 2 منزلہ زیرتعمیرمکان زمین بوس گیا تھا جس کے ملبے تلے دب کرراہ گیر شہری اور4 مزدورجاں بحق اور2 زخمی ہوگئے تھے۔
شاہ فیصل کالونی پولیس نے2 منزلہ زیرتعمیرمکان زمین بوس ہونے کا مقدمہ الزام نمبر 23/471 بجرم دفعہ 322 کے تحت سرکارمدعیت میں درج کرلیا،مقدمے میں مالک مکان وزیراسلام الدین کو نامزد کیا گیا۔
ایف آئی آرکے متن کے مطابق زمین بوس ہونے والے 2منزلہ مکان کی پہلی چھت ٹائل بیم سے بنی ہوئی تھی اورتیسری منزل پرآرسی سی چھت ڈالی جا رہی تھی چھت ڈالے جانے کے وقت کوئی حفاظتی تدابیراختیار نہیں کی گئی، مکان مالک ٹھیکدار بھی ہے اورخود کام کروا رہا تھا۔
مالک مکان کی غفلت ولا پروائی کے باعث افسوسناک واقعہ رونما ہوا،پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد مالک مکان وزیراسلام الدین فرارہے جس کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…