کراچی (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ فلسطینی مسلمان بہن بھائیوں کی جتنی حمایت کریں کم ہے، مسلم ممالک فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ثالث کا کردار ادا کریں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پلاسٹک اینڈ پیکنگ انڈسٹری اور مصنوعات کی ایکسپو سینٹر میں بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی۔
اس دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا اصل چہرہ تجارت اور قلم ہے، ہمیں مل جل کر ان حالات کا مقابلہ کرنا ہے، دشمن ملک پاکستان کو ترقی کرتا دیکھنا نہیں چاہتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب اسٹیک ہولڈرز اپنا اپنا کام کر رہے ہیں تاکہ پاکستان اپنے پیروں پر کھڑا ہو سکے، پوری کوشش کر رہے ہیں کہ باہر سے سرمایہ کار پاکستان لائیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا نمائش سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ نمائش میں دنیا کی بڑی کمپنیوں کے اسٹالز نظر آئے، دنیا کے لوگوں کو ہم پر اعتماد ہے۔اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ 250 کمپنیاں اس نمائش میں حصہ لے رہی ہیں۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…