جعلی فیملی ٹری میں افغانیوں کو شامل کیا جاتا رہا: چیئرمین نادرا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے کہا ہے کہ جعلی فیملی ٹری میں افغانیوں کو شامل کیا جاتا رہا۔سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کو بریفننگ دیتے ہوئے منیر افسر نے بتایا کہ 84 اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جعلی دستاویزات، بغیر فنگر پرنٹ یا تصویر کے ریکارڈ کو اہلکار ٹمپر کرتے رہے۔لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کا کہنا ہے کہ نادرا نے جعلی شناختی کارڈر روکنے کے لیے شفاف اور پختہ نظام قائم کیا ہے۔
پاسپورٹ اجراء میں تاخیر فنڈز کی قلت کے سبب پیش آتی ہے: ڈی جی پاسپورٹ
ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ قاضی نے کمیٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاسپورٹ اجراء میں تاخیر فنڈز کی قلت کے سبب پیش آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ بنانے کا عمل سست روی کا شکار سامان کی قلت کے سبب ہوا۔
مصطفیٰ قاضی کا کہنا ہے کہ شہریوں کے لیے لازم ہے کہ پہلا پاسپورٹ آبائی ضلع سے حاصل کریں، پہلا پاسپورٹ کسی دوسرے ضلع سے جاری ہونے پر ریکارڈ شو نہیں ہوتا۔

Recent Posts

“کوئٹہ سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء قتل”

کوئٹہ :کوئٹہ سریاب روڈ کلی جیو کے قریب نامعلوم مسلح نقب پوش افراد کی فائرنگ…

24 mins ago

پنڈی؛ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو گرفتار کرلیا…

47 mins ago

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

55 mins ago

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

1 hour ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

2 hours ago

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

2 hours ago