نادرا حکام کے مطابق نادرا کے سندھ بھر میں تمام سینٹرز پر سروس بحال ہے، آئندہ ہفتے بھی سسٹم مینٹیننس اور آپ گریڈیشن ہوگی، آئندہ ہفتے 25 ستمبر کی شپ 10 بجے سے 26 ستمبر کی صبح 8 بجے تک سسٹم اپ گریڈیشن کا کام ہوگا . نادرا حکام کا کہنا ہے کہ نادرا ہیڈکوارٹرز سے احکامات کے بعد گزشتہ رات کراچی سمیت ملک بھر میں سسٹم منٹیننس کے باعث رات کے وقت سینٹرز کو بند کیا گیا . 9 سے 5 سروس سینٹرز سمیت 24 گھنٹے والے سینٹرز پر بھی اسی دوران عوام کو سروس مہیا نہیں ہوگی . واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں مختلف نادرا سینٹرز بند ہونے سے عوام پریشانی کا شکار ہے . دوسری جانب ترجمان نادرا فائق علی چاچڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نادرا کا ملک بھر میں سسٹم بحال کردیا ہے، سسٹم اپ گریڈیشن کے باعث آئندہ ہفتے 25 ستمبر کی رات 10 بجے سے 26 ستمبر کی صبح 8 بجے سروس بند رہیں گی . ترجمان نادرا فائق علی چاچڑ نے مزید کہا کہ سسٹم اپ گریڈیشن کے دوران عوام سے تعاون کی اپیل ہے . . .
(قدرت روزنامہ)کراچی سمیت سندھ بھر میں مختلف نادرا سینٹرز پر تاحال سروس بند ہیں .
تفصیلات کے مطابق نادرا کے سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث کراچی سمیت ملک بھر کے نادرا سینٹرز کو گزشتہ رات کے وقت بند کردیا گیا .
متعلقہ خبریں