ہمیں 16 ماہ تو آئی ایم ایف کو منانے میں لگ گئے، رانا ثنا اللّٰہ


فیصل آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہمیں 16 ماہ تو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) کو منانے میں لگ گئے کہ ہم سے معاہدہ کر لیں، سابق حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑنے کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔
فیصل آباد میں تنظیمی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ 12 اکتوبر 1999 کو منتخب حکومت کا تختہ الٹا گیا، یہ نہ ہوتا تو پاکستان ایشین ٹائیگر ہوتا، اگر 12 اکتوبر نہ ہوتا تو پاکستان جی ایٹ ممالک میں شامل ہوتا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہم یہ کہتے ہیں ملک کو جو مشکل حالات درپیش ہیں ان میں نواز شریف واحد حل ہے، اگر پوری قوم نواز شریف پر یقین کرلے تو ملک بحرانوں سے نکل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کہا آئیں چارٹر آف اکانومی کریں، شہباز شریف نے ہاتھ بڑھایا، اس شخص نے اپوزیشن سے ہاتھ ملانا پسند نہیں کیا۔
رانا ثنا اللّٰہ نے مزید کہا کہ چار سال تک ملک پر عذاب مسلط رہا، بدترین کرپشن تھی، فرح گوگی تعیناتیاں کرواتی رہیں، وزیراعظم ہاؤس پر کہا گیا فرح گوگی آئے تو چیکنگ نہ کی جائے کیونکہ وہ کچھ لاتی تھی، ہم اس مسلط بدترین حکومت کے خلاف عدم اعتماد لے کر آئے۔

Recent Posts

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

2 mins ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

15 mins ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

27 mins ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

35 mins ago

الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور (قدرت روزنامہ)الیکٹرک بائیکس کے لیے اپلائی کرنیوالی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ…

40 mins ago

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

3 hours ago