سونے سے پہلے لیموں ادرک کی چائے پینا کیسا ہے؟

(قدرت روزنامہ)اگر آپ کو نیند آنے یا سونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو آپ کو لیموں ادرک چائے کا استعمال آج سے ہی شروع کردینا چاہئیے۔

ماہرین غذائیت کے مطابق بے شمار طبی فوائد کی حامل ادرک میں موجود جز جینجرول کے باعث اس میں قدرتی طور پر بیماریوں سے لڑنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

ادرک کے استعمال سے شوگر، دل کی بیماریاں ، پٹھوں کا درد ، پھیپھڑوں کے مسائل، سوجن میں آرام، دائمی بد ہضمی، کینسر سے بچاؤ اور ذہنی دباؤ سے نجات سمیت موسمی بیماریوں سے لڑنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

اس کے علاوہ یہ چائے آرام دہ ، پرسکون نیند ، اور دن بھر کی تمام تر تھکاوٹ دور کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

لیموں ادرک کی چائے وزن گھٹانے میں بہت مفید ہے،2012 میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق یہ چائے پینے سے بھوک میں کمی ہوتی ہے اور بلڈ شوگر لیول بھی متوازن رہتا ہے۔

قدرتی طور پر طبی جز رکھنے والی ادرک کی چائے حاملہ خواتین کو متلی اور مارننگ سکنس سے بچا سکتی ہے۔

یہ سستی کا حاوی رہنا ، پٹھوں میں درد، سوجن اور تھکاوٹ کا بہترین علاج ہے، لیموں ادرک کی چائے مضر اثر سے پاک بھی ہے۔

Recent Posts

احتجاجی مظاہرین کے تشدد کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکار حمید شاہ دم توڑ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی پر احتجاجی مظاہرین کے پتھراؤ اور…

10 mins ago

ملتان: انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کا اعلان، پہلے ٹیسٹ سے بین اسٹوک آؤٹ

پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلیںڈ نے اپنی پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔…

20 mins ago

اسلام آباد اور گردونواح میں موبائل سروس کب بحال ہوگی؟ وفاقی وزیر داخلہ نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور…

26 mins ago

علی امین گنڈاپور کا اغوا اور گرفتاری کے دعوے ۔۔۔ اسد قیصر کیا کہتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

33 mins ago

جڑواں شہروں کو ملانے والے راستے، انٹرنیٹ اور موبائل سروس تیسرے روز بھی بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد اور راولپنڈی کے مکین…

42 mins ago

علی امین گنڈاپور نے سب کچھ اسکرپٹ کے مطابق کیا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…

52 mins ago