اسمگلرز کیخلاف کارروائیاں، ایرانی آئل کے 35 ٹینکرز پکڑے گئے


لاہور(قدرت روزنامہ) ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس فیض احمد چدھڑ کی ہدایت پر کسٹمز انٹیلی جنس نے اسمگرز کیخلاف کارروائیاں تیز کر دیں جب کہ ایرانی تیل کی اسمگلنگ و فروخت کرنیوالا بڑا نیٹ ورک پکڑ ا گیا۔اسمگلرز کیخلاف انٹیلی جنس بیورو اور پولیس کی معاونت سے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے اسمگل شدہ ایرانی آئل کے 35 ٹینکرز پکڑ لیے۔اسمگل شدہ ڈیزل، پٹرول کی مالیت 90 کروڑ سے زائد ہے۔
کسٹمز انٹیلی جنس لاہور ڈائریکٹوریٹ نے حساس اداروںکی رپورٹس کی روشنی میں ایک ہفتے کے دوران ایک ارب 20کروڑ روپے سے زائد کی اسمگل شدہ اشیاء پکڑ یں،ایرانی تیل کی سمگلنگ اورفروخت کے بڑے نیٹ ورک کا سراغ لگایا گیا۔
شیخوپورہ کے علاقے “ماچھی کے” میں 14 ڈمپنگ پوائنٹس پر آپریشن کیا گیا،جہاں سمگل شدہ پٹرول اور ڈیزل کو ذخیرہ کرکے مختلف شہروں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔
ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس لاہور حارث انصاری نے ’’ایکسپریس‘‘سے گفتگو میں کہا کہ ایپکس کمیٹی کے فیصلوں اور ڈائریکٹرجنرل فیض احمد چدھڑ کی ہدایت پر اسمگلرز کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

Recent Posts

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

3 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

19 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

23 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

35 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

45 mins ago

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

59 mins ago