ماہرہ خان نے مجھے اپنی شادی پر نہیں بُلایا: خلیل الرحمٰن کا شکوہ


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے شکوہ کیا ہے کہ سُپر اسٹار ماہرہ خان نے اُنہیں اپنی شادی پر دعوت نہیں دی۔حال ہی میں خلیل الرحمٰن نے ’ایف ایچ ایم‘ میگزین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
پوڈ کاسٹ کے دوران خلیل الرحمٰن نے ماہرہ خان سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ماہرہ نے مجھے اپنی شادی دعوت نہیں دی لیکن اگر وہ مجھے اپنی شادی کا دعوت نامہ بھی دیتی تو میں کبھی نہیں جاتا’۔خلیل الرحمٰن نے کہا کہ ‘ماہرہ خان نے میرے خلاف ٹوئٹ کرکے غلطی کی تھی، اگر وہ ٹوئٹ کرنے کے بجائے مجھ سے رابطہ کرکے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتیں تو میں دلائل دے سکتا تھا’۔
پوڈ کاسٹ کے دوران خلیل الرحمٰن نے ماضی کا دردناک قصہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ ‘کئی سال پہلے، میری ڈھائی برس کی بیٹی نے غلطی سے پیٹرول پی لیا تھا جس کے وجہ سے بیٹی کا انتقال ہوگیا تھا’۔اُنہوں نے کہا کہ ‘میں اپنی بیٹی کی اچانک موت پر دھاڑیں مار کر رویا تھا’۔
خیال رہے کہ ماضی میں خلیل الرحمٰن قمر نے عورت مارچ کے حوالے سے ہونے والے ایک ٹی وی پروگرام میں ماروی سرمد کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی تھی، جس پر شوبز شخصیات نے ڈراما نگار پر خوب تنقید کی تھی جس میں ماہرہ خان بھی شامل تھیں۔
ماہرہ خان کی تنقید کے بعد خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ اللہ وہ وقت نہ لائے کہ مجھے کبھی ماہرہ خان کو معاف کرنا پڑے، ماہرہ خان کہیں ملیں اورسلام کیا توجواب دوں گا لیکن انہیں معاف نہیں کروں گا۔

Recent Posts

فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کو توہینِ عدالت کے شوکاز نوٹسز، سپریم کورٹ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین…

1 min ago

موقف پر کھڑا ہوں، گردن کٹوادوں گا، پیچھے نہیں ہٹوں گا، فیصل واوڈا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپنے موقف پر کھڑا ہوں،…

18 mins ago

منڈی بہاالدین میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

منڈی بہاالدین(قدرت روزنامہ) نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے اس پر موجود…

28 mins ago

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ )انٹر بینک مارکیٹ میں آج کاروبار کےآغاز میں ڈالر کی قیمت میں…

38 mins ago

علحیدگی کی صورت میں دولت کیسے بچاؤں! رونالڈو کا قانونی قدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز…

41 mins ago

حکومت نے شدید گرمی کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) گرمی کی شدی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث وفاقی…

42 mins ago