بلوچستان ہائیکورٹ میں غلط بیانی پر کیو ڈی اے حکام کو نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیدیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز جناب جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جناب جسٹس اقبال احمد کاسی پر مشتمل بینچ نے عدالت میں غلط بیانی کرنے پر کیو ڈی اے حکام کو نوٹسز جاری کرنے کا حکم دے دیا – معزز عدالت کا کہنا تھا کہ ان کی طرف سے جھوٹا بیان توہین عدالت کے مترادف ہے گزشتہ پیشی پر جو حکام موجود تھے وہ اس کی وجہ بتانے کے لیے عدالت میں پیش ہوں کہ عدالت عالیہ کے روبرو جھوٹا بیان کیوں کر دیا گیا اور کیوں نہ اس ضمن میں ان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کی جائے- معزز بینچ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے دائر آئینی درخواست کی سماعت کر رہا ہے- گزشتہ سماعت پر کیو ڈی اے حکام نے عدالت کے روبرو دو ٹوک بیان دیا تھا کہ پرانی فروٹ مارکیٹ اور سبزی منڈی میں غیر قانونی قابضین کے احاطے پہلے ہی سیل Seal کر دیے گئے ہیں اس طرح ڈائریکٹر لا کیو ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ کیو ڈی اے کے سامنے والے خالی پلاٹ کو بھی غیر قانونی تجاوزات سے خالی کر دیا جائے گا- لیکن آج کی بحث میں یہ بات سامنے آئی کہ غیر قانونی عمارتوں کو ڈی سیل کرنے کے علاوہ پرانی فروٹ و سبزی منڈی یہاں تک کہ مذکورہ پلاٹ پر مزید تجاوزات قائم کر دیے گئے ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ سماعت میں کیو ڈی اے حکام نے غلط بیانی کی – مزید برآں معزز عدالت نے پرانی فروٹ اور سبزی مارکیٹ اور کیو ڈی اے کے سامنے والی پیٹرولیم سروس سے منسلکہ خالی پلاٹ کے تمام لیگل الاٹیز، قانونی و غیر قانونی قابضین کو بھی نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیا جو اسپیشل مجسٹریٹ کیو ڈی اے کے ذریعے بھجوائے جائیں گے جنہیں مذکورہ افراد کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اس کے بعد دفتر ضروری کاروائی بھی کرے گا- معزز عدالت نے ڈائریکٹر اسٹیٹ کمرشل,ڈائریکٹر ٹا¶ن پلاننگ, اسپیشل مجسٹریٹ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور ڈی آئی جی کوئٹہ کو بھی نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیا -قبل ازیں معزز عدالت نے کیو ڈی اے کے نمائندے کی دلیل پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ وہ پرانی فروٹ اور سبزی منڈی سے متعلق تمام متعلقہ ریکارڈ پیش کریں جس میں قابضین کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان سے حاصل کئی کی گئی اجازت کی روشنی میں ادائیگیوں کی تفصیلات، تجاوزات کی تفصیلات اور تجاوزات و غیر قانونی قابضین کے خلاف معاونت کے لیے ضلعی انتظامیہ اور کیو ڈی اے انتظامیہ میں ہونے والی خط و کتابت کی تفصیلات اور سیل کے گئے احاطوں کی تفصیلات بمعہ سرکی روڈ /ایسٹرن سائیڈ کے تمام الاٹیز کی تصاویری شوائد کے ساتھ تفصیلات شامل ہوں پیش کریں۔ معزز عدالت نے اگلی سماعت 19 اکتوبر 2023 کو مقرر کر دی

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

3 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

3 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

3 hours ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

3 hours ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

3 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

4 hours ago