لاہور(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور میں گینگ آف 5 سامنے آگیا، سائبر کرائم میں کنٹریکٹ پر تعینات انسپکڑز کی جانب سے شہری کو یرغمال بنا کر مبینہ طور پر 3 کروڑ روپے تاوان لینے کا انکشاف ہوا ہے۔گینگ میں انسپکڑ وقاص، فخر، عباس، مصدق اور حمزہ شامل ہیں جنہوں نے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر کسی کیس کے شہری کو یرغمال بنایا۔ ایف آئی اے افسران کے خلاف ابھی تک کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
افسران کا گروہ شہری ماجد کو دو روز تک یرغمال بنا کر لاہور میں گھماتا رہا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کے انسپکٹر وقاص، سب انسپکٹر مصدق اور حمزہ نے ہری پور سے شہری ماجد کو مبینہ طور پر اغواء کیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔ سائبر کرائم میں کنٹریکٹ پر تعینات انسپکٹرز شہری ماجد پر مبینہ تشدد بھی کرتے رہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائم کے انسپکٹر شہری ماجد سے کھیلوں کی مختلف ویب سائٹس کے بارے میں پوچھتے رہے۔ افسران کا غیر قانونی کارروائی کے دوران ایک اعلیٰ افسر سے بھی رابطے میں رہنے کا انکشاف ہوا جبکہ انسپکٹر وقاص اور سب انسپکٹر مصدق لاہور سے انچارج کو بتائے بغیر ہری پور گئے۔
ایف آئی اے افسران نے آفس محرر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کی خصوصی اسائمنٹ پر جانے کی بارے میں آگاہ کیا۔ سائبر کرائم افسر نے رپورٹ میں واقعے کو درست قرار دے دیا اور واقعے میں شامل افسران کے خلاف کرمنل کارروائی کی سفارش کی جبکہ رپورٹ میں افسران کا کنٹریکٹ بھی ختم کرنے کی تجویز دی۔
واقعے میں ملوث انسپکٹرز چند سالوں میں ہی لگژری گاڑیوں کے مالک ہیں۔ متاثرہ شہری نے بھی ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست جمع کروا دی جبکہ گینگ آف 5 کی جانب سے متاثرہ شہری کو دھمکیاں دینے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
ماضی میں بھی اسی طرح شہری کو یرغمال بنا کر پیسے لینے کا واقعہ رونما ہو چکا ہے۔ واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل احمد جہانگیر اسحاق کے مطابق قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سولرپینل لگوانے میں لاہور پہلے، اسلام آباد دوسرے اورکراچی تیسرے نمبرپررہا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجلی کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی طرح…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…