کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے پراسیکیوشن اور تفتیشی افسر سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف پولیس موبائل جلانے کے کیس کا ریکارڈ 19 اکتوبر کو طلب کر لیا۔
عدالت میں پولیس موبائل جلانے کے کیس میں حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حلیم عادل نے ٹرائل کورٹ میں چالان جمع ہونے سے پہلے درخواست ضمانت دائر کی تھی۔
پراسیکیوٹر نے بتایا کہ چالان سے پہلے درخواست ضمانت دائر کرنے پر اے ٹی سی نے درخواست مسترد کر دی تھی، اب کیس کاچالان جمع ہو چکا ہے صرف تفتیشی افسر نے پولیس پیپر حاصل کرنے ہیں تو تھوڑی مہلت دی جائے۔
عدالت نے پراسیکیوشن اور تفتیشی افسر سے 19 اکتوبر کو کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ حلیم عادل شیخ کے وکیل ایڈووکیٹ امتیاز شاہ نے عدالت کو بتایا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا گیا ہے، حلیم عادل شیخ کے خلاف مقدمہ مبینہ ٹاؤن تھانے میں درج ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…