ابوظہبی کا یو اے ای میں داخلے کیلئے کورونا وائرس ٹیسٹ کی شرط 19 ستمبر سے ختم کرنے کا اعلان

ابوظہبی(قدرت روزنامہ) ابو ظہبی کی حکومت نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں داخلے کیلئے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی شرط 19 ستمبر کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یو اے کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ابو ظہبی کی کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ایمرجنسی نے اپنے بیان میں کہا کہ کمیٹی صورتحال کا جائزہ لیتی رہے گی اور شہریوں سے صحت کی تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل ہے تاکہ بحالی کی راہ پر اسی طرح گامزن رہا جا سکے۔
متحدہ عرب امارات کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اب تک 80 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جاچکی ہے اور گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے مریضوں میں کمی دیکھی گئی اور ایک روز میں صرف 521 نئے مریض سامنے آئے۔
ابو ظہبی کی ایمرجنسی کمیٹی نے گزشتہ مہینے اعلان کیا تھا کہ شاپنگ مال، کسرت خانوں، کیفے، ریسٹورنٹس، دکانوں، میوزیم، پارکس، ریزورٹس اور صحت کے مراکز جیسے عوامی مقامات پر صرف اور صرف ان لوگوں کو داخلے کی اجازت دی جائے گی جن کا الحصن ایپلی کیشن میں سٹیٹس گرین ہو گا۔
’الحصن‘ وہ موبائل ایپلی کیشن ہے جسے امارات حکومت کی جانب سے شہریوں اور ملک میں مقیم عوام کو عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کی آگاہی اور معلومات دینے اور ویکسی نشن کا شمار رکھنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اور اس ایپلی کیشن میں کسی بھی شخص کا سٹیٹس دیکھا جا سکتا ہے۔
ابوظہبی میں مقیم ایسا کوئی بھی شخص جس کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آتا ہے، اس کی ایپلی کیشن پر 30 دنوں کیلئے سٹیٹس گرین ہو جاتا ہے جبکہ منفی کورونا وائرس ٹیسٹ کے حامل ایسے افراد جو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں داخل ہوتے ہیں، ان کا سٹیٹس بھی 7 دنوں کیلئے گرین کر دیا جاتا ہے۔

Recent Posts

ٹرمپ نے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئرکو وزیرصحت نامزد کردیا

نیویارک(قدرت روزنامہ)نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو نامزد کیا…

1 min ago

تربت ،13 سال قبل لاپتہ دو بیٹوں کو بازیاب کیا جائے ، ضعیف والدہ کی فریاد

تربت(قدرت روزنامہ)حسادیگ دشت سے 13 سال قبل لاپتہ پولیس اہلکار نصیرالدین ولد بہرام اور ان…

1 min ago

کوئٹہ، مختلف علاقوں سے 2 لاشیں برآمد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی…

7 mins ago

دکی، ہرنائی، شاہرگ اور چمالنگ سے تیسرے روز بھی پنجاب کے لئے کوئلے کی سپلائی احتجاجاً بند

لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…

14 mins ago

میرے ریسٹ ہاوس پرکالعدم تنظیم بی ایل اے کا حملہ ناکام بنا دیا، سردار عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…

20 mins ago

عوام کے پیسے کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…

33 mins ago