کراچی گرین لائن بس منصوبے کی مزید 40 بسوں کی دوسری کھیپ اکتوبر کے پہلے ہفتے پاکستان پہنچے گی . دوسری جانب آج کراچی پورٹ پر اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اسد عمر، علی زیدی و دیگر شرکت کریں گے . پہلے فیز میں گرین لائن بسیں سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک چلائی جائیں گی . گرین لائن بسوں میں خواتین اور معذور افراد کے لیے مخصوص نشستیں ہوں گی . گرین لائن منصوبے کے پہلے فیز کی بحالی کے لیے 80 بسیں مختص کی گئی ہیں . وفاقی وزیر اسد عمر کراچی والوں کو آئندہ ماہ (اکتوبر) کے آخر میں گرین لائن بسیں چلانے کی خوش خبری پہلے ہی دے چکے ہیں . . .
(قدرت روزنامہ)کراچی کے گرین لائن بس منصوبے کے لیے بسوں سے لدا جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے .
کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) حکام کے مطابق 40 بسوں کے ساتھ چین کا بحری جہاز ’فین شن‘ پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہو گیا ہے .
متعلقہ خبریں