(قدرت روزنامہ)کراچی کے گرین لائن بس منصوبے کے لیے بسوں سے لدا جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) حکام کے مطابق 40 بسوں کے ساتھ چین کا بحری جہاز ’فین شن‘ پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہو گیا ہے۔
کراچی گرین لائن بس منصوبے کی مزید 40 بسوں کی دوسری کھیپ اکتوبر کے پہلے ہفتے پاکستان پہنچے گی۔
دوسری جانب آج کراچی پورٹ پر اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر اسد عمر، علی زیدی و دیگر شرکت کریں گے۔
پہلے فیز میں گرین لائن بسیں سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک چلائی جائیں گی۔
گرین لائن بسوں میں خواتین اور معذور افراد کے لیے مخصوص نشستیں ہوں گی۔
گرین لائن منصوبے کے پہلے فیز کی بحالی کے لیے 80 بسیں مختص کی گئی ہیں۔
وفاقی وزیر اسد عمر کراچی والوں کو آئندہ ماہ (اکتوبر) کے آخر میں گرین لائن بسیں چلانے کی خوش خبری پہلے ہی دے چکے ہیں۔
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نےکہا ہے کہ عمران خان نےکہا ہے کہ نیب کے بیان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کر…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے وی…
لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں…
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…