اداکارہ فرح نادر میں کینسر کی تشخیص


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ فرح نادر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گردوں کے کینسر کا شکار ہوگئی تھیں جس کے لیے علاج جاری ہے۔گزشتہ کچھ عرصے سے ٹی وی اسکرین سے غائب رہنے والی اداکارہ فرح نادر نے حال ہی میں مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں اپنی بیٹی کے ہمراہ بطورِ مہمان شرکت کی جس میں اُنہوں نے کینسر کی تشخیص کے حوالے سے بات کی۔
فرح نادر نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل کافی بیمار ہوگئی تھی جب مختلف ٹیسٹ کروائے تو معلوم ہوا کہ مجھے گردے کے تیسرے درجے کا کینسر ہے۔اداکارہ کی بیٹی نے اپنی والدہ کی بیماری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے بھائی کی مدد سے والدہ کو کینسر کی افسوسناک خبر دی اور پھر صرف تین دن کے اندر آپریشن کروایا۔
فرح نادر نے اپنی بیماری پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے بعد رواں سال جولائی سے ستمبر کے درمیان میری کیموتھراپی کی گئی جس کے لیے سر کے بال چھوٹے کروائے اور آپریشن سے زیادہ تکلیف کیموتھراپی میں ہوئی۔اداکارہ نے کہا کہ میں صحتیاب ہورہی ہوں لیکن اب میری ریڈیئیشن ہوگی جو کہ ڈیڑھ سے دو ماہ تک چلے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں میری بیٹی نے میرا بہت خیال رکھا، مجھے میری نیک اولاد کی وجہ سے کینسر کے باوجود بھی کسی طرح کا کوئی خوف نہیں تھا۔فرح نادر نے مزید کہا کہ اگر اللہ کی مرضی ہو اور اہلخانہ کا ساتھ تو ہر انسان کینسر جیسے جان لیوا مرض کو شکست دے سکتا ہے۔
واضح رہے کہ فرح نادر نے 1990 میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے اداکاری کا آغز کیا تھا، وہ متعدد پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں جن میں حنا کی خوشبو، رقص بسمل، دام، سات پردوں میںِ، آسمانوں پے لکھا، بیٹی، آپ کی کنیز، دلدل، کیسی تیری خود غرضی، کتنی گرہنیں باقی ہیں اور میری بیٹیاں دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

7 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

13 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

28 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

36 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

42 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

48 mins ago