معاشی بحالی کیلیے حکومتی کوششوں کے ثمرات آنا شروع


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) معاشی بحالی کیلیے حکومتی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے۔پاکستان معاشی بحالی کے سفر پر گامزن ہے، ملکوں کی ترقی کا دارومدار ان کی مضبوط معیشت پر ہوتا ہے، عسکری قیادت اور دیگر حکومتی اداروں کی انتھک کوششوں اور محنت کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔
ستمبر 2023ء میں پاکستان کی برآمدات 1.15 فیصد اضافے سے2.40 بلین ڈالر تک پہنچ چکی ہیں جبکہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی شرح نمو میں 42 فیصد کا ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
مالی سال 2024ء کے لیے شرح نمو 3.5فیصد تک بہتر ہوگئی ہے جبکہ سال 2023ء کے لیے یہ شرح 0.3تھی۔اگست 2023ء تک پاور جنریشن میں 14 فیصد، ڈیزل سیل میں 11فیصد اور پٹرول سیل میں 8فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سیمنٹ سیل میں جولائی سے اگست کے دوران 45 فیصد، یوریا سیل میں 49 فیصد اور آٹو سیلز میں 18فیصد اضافہ ہوا ہے ۔پاکستان میں کاٹن کی پیداوار 72 فیصد بڑھی اور گندم کی پیداوار 28 ملین ٹن تک پہنچ چکی ہے جبکہ چاول کی پیداوار 9 ملین ٹن پہنچنے کے امکانات ہیں۔

Recent Posts

ڈیرہ بگٹی ، مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…

1 min ago

کیا مولانا فضل الرحمان عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…

15 mins ago

پاک بنگلہ تجارت میں اہم پیشرفت: کراچی سے پہلا براہ راست کارگو جہاز چٹاگانگ پورٹ پر لنگر انداز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…

28 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

34 mins ago

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

39 mins ago

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

46 mins ago