حکومت کو فلسطین کے معاملے پر واضح مؤقف اختیار کرنا چاہیے، خالد مقبول


کراچی (قدرت روزنامہ)کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ حکومت کو فلسطین کے معاملے پر واضح مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مسلم حکمران ذاتی تنازعات کی وجہ سے آواز اٹھانے کے قابل نہیں، مسلمان حکمران اس قابل نہیں کہ مسئلہ فلسطین کا دیرپا حل دے سکیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ فلسطین میں اس وقت ایک انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، فلسطین کو صرف خطے کا معاملہ سمجھنا غلطی ہوگی، صرف یہ خطہ آگ کی لپیٹ میں نہیں یہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔
خالد مقبول نے کہا ہے کہ فلسطین کی صورتحال اقوام عالم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے اس وقت ایم کیو ایم کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی جغرافیائی لحاظ سے اہم اور منفرد حیثیت رکھتا ہے، عالم اسلام کراچی کے گرد رہتا ہے۔
رہنما ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمیں فلسطین کے لیے باہر نکل کر احتجاج کرنا ہوگا، جمعے کی نماز کے بعد ہم فلسطین کے لیے ریلی نکالیں گے، صرف تعزیتی مؤقف سے کام نہیں چلے گا۔
کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول کا پاکستان کی حالیہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نگراں حکومت مکمل طور پی پی کی نگرانی میں کام کر رہی ہے، اُنہوں نے الزام لگاتے ہوئے مزید کہا کہ امن کو برباد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پولیس کے ڈی ایس پیز اور افسران پیپلز پارٹی کی تنخواہ پر کام کر رہے ہیں۔

Recent Posts

رواں سال کا سب سے چھوٹا دن اور سب سے چھوٹی رات کون سی ہوگی ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ 20 جون کو سال کا طویل…

58 mins ago

تعمیراتی شعبےکے لیے بری خبر، سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ) تعمیراتی شعبے کے لیے بڑی خبر سامنے آئی ہے، ملک میں سیمنٹ…

1 hour ago

اونٹ اور گدھے کی ٹانگ کاٹنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑسکتے،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ…

1 hour ago

پنجاب حکومت کے 100 دن، عوام کا مریم نواز کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صوبائی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہوگئے…

2 hours ago

وفاقی بجٹ کے بعد تعمیراتی سریے کی تازہ قیمت سامنے آگئی

بجٹ میں اسٹیل مصنوعات کی درآمدی ڈیوٹیز میں اضافے کی تجویز اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی…

2 hours ago

سعودی اتھارٹی نے حج سے متعلق اعداد وشمار جاری کردیئے

ریاض (قدرت روزنامہ) دنیابھر سے 18لاکھ 33ہزار 164عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی، ان…

2 hours ago