پابندیوں کے باوجود ہمیں اپنی توجہ غزہ پر رکھنے کی ضرورت ہے، فاطمہ بھٹو


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی مصنفہ اور کالم نگار فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ پابندیوں کے باوجود ہمیں اپنی توجہ غزہ پر رکھنے کی ضرورت ہے۔فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔
فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اپنے ویڈیو بیان میں انکشاف کیا ہے کہ انسٹاگرام کمپنی اُن کے اکاؤنٹ پر تبصروں کو بند کر رہی ہے۔

فاطمہ بھٹو نے اپنے ویڈیو بیان کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ کل صبح دنیا کس حال میں اٹھے گی لیکن یہ بالکل واضح ہے کہ پابندیوں سے قطع نظر ہمیں اپنی توجہ غزہ پر رکھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے غزہ کے حالاتِ حاظرہ پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کوئی کیا کہہ سکتا ہے؟واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے فلسطینیوں کو 24 گھنٹوں میں غزہ خالی کرنے کا حکم دیا تھا، غزہ کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ گنجان آباد مقامات میں ہوتا ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ سے فلسطینیوں کے انخلاء کا حکم خطرناک اور تشویشناک ہے۔انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ انتہائی مختصر نوٹس پر بڑے پیمانے پر انخلاء کے تباہ کن انسانی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، انخلاء کا حکم کم از کم 11 لاکھ فلسطینیوں پر لاگو ہو گا۔
انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے پہلے ہی اسرائیلی محاصرے اور بمباری کی زد میں ہیں، متاثرہ فلسطینی علاقے ایندھن، بجلی، پانی اور خوراک سے بھی محروم ہیں۔

Recent Posts

ہم 2010 سے آپریشن کے نام پر مارکھا رہے ہیں، فضل الرحمٰن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے…

9 mins ago

قومی اسمبلی؛ وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ سمیت دیگر مطالباتِ زرمنظور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ سمیت دیگر مطالباتِ…

17 mins ago

نومئی مقدمات : جے آئی ٹی نے شاہ محمود کو مجرم قرار دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نو مئی مقدمات کی تفتیش میں جے آئی ٹی نے شاہ محمود…

27 mins ago

تربیلا ڈیم تباہی کے دہانے پر، پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں 50 فیصد کمی،واپڈا حکام اور ماہرین نے ہاتھ کھڑے کردئیے

غازی(قدرت روزنامہ) تربیلا ڈیم خطرناک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا 2 کلو میٹر سے…

36 mins ago

توہین عدالت کیس:فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کے خلاف توہین عدالت کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔…

43 mins ago

ماہرہ خان کے ماموں انتقال کرگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کے…

55 mins ago