تربت میں 6 افراد کے قتل کے واقعے پر ایس پی معطل

تربت (قدرت روزنامہ)تربت میں فائرنگ سے 6 افراد کے قتل کی واردات پر ایس پی کو معطل کردیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے قتل کی واردات پر ایس پی کو معطل کیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں کوئٹہ منتقل کی جارہی ہیں جہاں سے میتیں آبائی علاقوں میں بھجوائی جائیں گی۔

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ مزدوروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور واقعے میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

یاد رہے کہ تربت کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن کے مکان میں فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے تھے,پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی ،جاں بحق اور زخمی مزدوروں تعمیراتی کام کے سلسلے میں موجود تھے۔واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت رضوان، شہباز، وسیم، شفیق احمد، محمد نعیم اور سکندر کے نام سے ہوئی ہےجبکہ فائرنگ سے زخمی افراد میں غلام مصطفیٰ اور توحید شامل ہیں۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

5 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

5 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

5 hours ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

5 hours ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

5 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

6 hours ago