’بی سی سی آئی نے پاکستانی ٹیم پر کالا جادو کرایا‘ حریم شاہ بھی میدان میں آگئیں

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) نے پاکستانی ٹیم پر کالا جادو کروایا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرکے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا، پاکستان کی بدترین شکست پر شائقین بےحد مایوس ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین کی جانب سے پاکستانیوں کا مذاق بھی اُڑایا جارہا ہے، ایسے میں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاک بھارت میچ سے متعلق ایک حیران کُن دعویٰ کیا ہے۔

حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ‘معتبر ذرائع کے مطابق’ بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر کالا جادو کرنے کے لیے کالے جادو کے ماہر کارتک چکرورتی کی خدمات حاصل کیں’۔

ٹک ٹاکر نے آئی سی سی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس کی تحقیقات کی جائے، یہ ناقابل قبول ہے‘۔

Recent Posts

کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اداکار چندو نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

ممبئی(قدرت روزنامہ)کار حادثے میں اداکارہ کی ہلاکت کے چند روز بعد انکے ساتھی اور تیلگو…

3 mins ago

ڈاکٹر عشرت العباد کا ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے کا عندیہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایک بار پھر عملی سیاست میں آنے…

6 mins ago

صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل مسترد کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صحافیوں نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد کر…

7 mins ago

حارث رؤف اورعثمان خان کو پہلے ٹی 20میں کھیلانے کا فیصلہ

لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20میچ میں حارث رؤف اورعثمان خان کو کھیلانے کا…

10 mins ago

خیبر پختونخوا میں تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرنےکا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات ڈبل کرنے…

15 mins ago

‘خوف کی فضا ہے، سکیورٹی نہیں دی جا رہی’، بشکیک میں پاکستانی طلباء وطن واپسی کیلئے فکرمند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں پاکستانی طلباء اب بھی مشکل میں ہیں اور ہاسٹلز میں…

21 mins ago