دشمن قوتیں بلوچستان میں نفرت کی آگ پھیلانے میں ہمیشہ ناکام رہی،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ بلوچستان جان اچکزئی نے تربت میں بے گناہ پاکستانیوں کے ساتھ افسوسناک واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے اقدامات سے پریشان ہوکر دشمن قوتیں انتشار اور بد امنی کے مذموم عزائم پر اتر آئی ہیں . پاکستان دشمن قوتیں بلوچستان میں نفرت کی آگ پھیلانے میں ہمیشہ ناکام رہی ہیں .

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بسنے والے بلوچ، پشتون، پنجابی سمیت تمام شہری پاکستانی ہیں اور ان کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے . دہشتگرد قاتلوں کا پیچھا کیا جائے گا خواہ وہ پہاڑوں میں ہوں یا زیر زمین کہیں بھی چھپے ہوں انہیں نشان عبرت بنایا جائے گا . ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہمیشہ دشمن کی سرکوبی کی ہے . نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے مزید کہا کہ ہم شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور
انہیں یقین دلاتے ہیں کہ خون ناحق کا بدلہ لیا جائے گا . انہوں نے شہدائ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا بھی کی.

. .

متعلقہ خبریں