ورلڈکپ؛ شعیب ملک کا بابراعظم سے کپتانی چھوڑنے کا مطالبہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست پر آل راؤنڈر شعیب ملک نے بابراعظم سے کپتانی چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ بابراعظم کو قیادت کی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونا چاہیے اور بطور بیٹر کھیلنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی یہ رائے دی تھی کہ بابراعظم کو کپتانی چھوڑ دینی چاہیے، وہ بطور کپتان آؤٹ آف دی باکس نہیں سوچتے، بابر مسلسل کپتانی کررہے ہیں لیکن بہتری نہیں آرہی وہ کھلاڑی پاکستان کیلئے بہت کچھ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
سابق کرکٹر اظہر علی نے بھی بھارت کے خلاف میں اچھا آغاز ملنے کے بعد مڈل اوورز میں سلو بیٹنگ کرنے پر انہوں نے بابراعظم اور رضوان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو اٹیک کرنے کی ضرورت تھی لیکن دونوں پلئیرز نے دفاعی انداز اپنایا جس کی وجہ سے بھارتی بالرز کو کم بیک کرنے کا موقع ملا۔
بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان کو 155 پر محض 2 وکٹوں کا نقصان ہوا تھا تاہم گرین شرٹس 191 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی جس انہیں تنقید کا سامنا ہے، قومی ٹیم نے اپنی 8 وکٹیں صرف 36 رنز پر گنوائیں اور بھارت نے میچ باآسانی 7 وکٹوں سے جیت لیا۔
واضح رہے کہ بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر سمیت کئی سابق کرکٹرز بابراعظم کی کپتانی پر سوالات اُٹھاتے رہے ہیں، سابق کرکٹرز کا موقف تھا کہ بابراعظم کی قیادت میں گرین شرٹس جارحانہ کھیل کھیلنے کے بجائے دفاعی انداز اپنا لیتی ہے جو متعدد شکستوں کی وجہ ہے۔

Recent Posts

پاکستان اور ایران کا سرحدی امور سمیت دہشتگردی کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…

6 mins ago

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

19 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

22 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

31 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

43 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

50 mins ago