سعودی ولی عہد سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ نے ملاقات کی،ملاقات میں خطے کی صورتحال پر بات ہوئی،دونوں رہنماؤں نے عام شہریوں کے تحفظ، مشرق وسطیٰ میں استحکام بڑھانے پر اتفاق کیا .


سعودی ولی عہد نے کہاکہ غزہ کا محاصرہ ختم اور بین الاقوامی انسانی قوانین کا احترام کرنا چاہئے،غزہ میں بے گناہ لوگوں کی جانیں لینے والی فوجی کارروائیوں کو روکا جائے،امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کیساتھ ملاقات مثبت رہی .

. .

متعلقہ خبریں