کراچی؛ ایم کیو ایم کا دفتر کھولنے پر جھگڑے میں زخمی شخص چل بسا


کراچی(قدرت روزنامہ) سہراب گوٹھ کے علاقے جونیجو کالونی میں ایم کیو ایم کا دفتر کھولنے پر جھگڑے میں زخمی شخص چل بسا، فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔تفصیلات کے مطابق 13 اکتوبر کو شب تقریباً 11 بجے اندھا دھند فائرنگ سے زخمی ہونے والا عنایت اللہ عرف طور خان ولد رضا خان 14 اکتوبر کی شب اسٹیڈیم روڈ پر واقعے نجی اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش مقتول کے بھائی کے سپرد کر دی، سہراب گوٹھ پولیس نے مقتول کے بھائی احمد خان کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف قتل و اقدام قتل کے تحت مقدمہ الزام نمبر 573/2023 بجرم دفعہ 302 – 324 – 34 ت پ کے تحت درج کر لیا۔
مقتول عنایت اللہ کے بائیں آنکھ میں ایک گولی لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی، فائرنگ سے زخمی ہونے والے دیگر ملزمان میں اول گل، شیر زمان، محمد خان اور انور شامل ہیں۔مقتول کے اہلخانہ، عزیز و اقارب اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے ہفتے کی شب تقریباً ساڑھے بارہ بجے سہراب گوٹھ تھانے کے سامنے لاش رکھ کر احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مقتول کے بھائی احمد خان کا کہنا تھا کہ مقدمے میں اقبال مسعود، نور مسعود، خلیل، جان محمد اور نور محمد کو نامزد کیا گیا ہے۔
فائرنگ مسجد کی دکانوں میں ایم کیو ایم پاکستان کا دفتر کھولنے پر ہوا تھی، پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔ مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ پولیس افسران نے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم اگر پولیس نے 12 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار نہیں کیا تو سپرہائی وے پر دوبارہ دھرنا دیں گے اور مقتول عنایت اللہ کے قاتلوں کی گرفتاری تک دھرنا جاری رہے گا۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago