شہد اور ادرک کی چائےسے حیران کن فوائد

(قدرت روزنامہ)جوڑوں کا درد یا سوجن ایک تکلیف دہ مرض ہے جو عموماً عمررسیدہ افراد میں ہوتا ہے لیکن آج کل یہ بچوں اور نوجوانوں میں بھی پایا جا رہا ہے۔عام طور پر جوڑوں کے درد یا سوجن کا علاج تین طریقوں سے کیا جاتا ہے۔ جوڑ میں انجیکشن، سرجری، جبکہ دواﺅں کے ذریعے علاج سب سے آسان ہے، لیکن مختلف اوقات میں ہونے والی تحقیقات نے یہ ثابت کیا ہے ان طریقوں سے عارضی علاج تو ممکن ہے لیکن بیماری کا مستقل خاتمہ نہیں ہوتا۔

یہاں ہم آپ کو چند ایسے گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے کہ جن کو اختیار کرنے سے آپ نہ صرف اس بیماری کو حملہ آور ہونے سے روک سکتے ہیں بلکہ بیمار کا شکار ہونے پراس کا مختلف غذاﺅں کے ذریعے قدرتی علاج بھی کر سکتے ہیں۔ہلدی اور ادرک کی چائے میں قدرتی طور پر ایسے اینٹی بائیوٹکس اور اینٹی ٹاکسائیڈ شامل ہیں، جو جوڑوں کے درد یا سوجن میں نہایت فائدہ مند ہیں۔ جوڑوں کے درد یا سوجن کے علاج کے لئے آپ دوکپ ابلے ہوئے پانی میں آدھا، آدھا چمچ پسی ہوئی ادرک اور ہلدی کے ساتھ ذائقہ کے لئے تھوڑا سا شہد ملا کر استعمال کریں۔

میگنیشیم ہمارے جسمانی پٹھوں کو آرام پہنچانے کے ساتھ جوڑوں کے درد کا بھی شافی علاج ہے۔ امریکی جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ میگنیشیم سے بھرپور غذا استعمال کرتے ہیں، ان کی ہڈیاں مضبوط اور انہیں کبھی جوڑوں میں درد جیسی تکالیف کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔زیتون کے تیل سے جوڑوں کی مالش کرنے سے ان میں درد پیدا ہونے یا ہڈیوں کا گودا ختم ہونے کے امکانات بہت حد تک کم ہوجاتے ہیں۔کشمش کے ذریعے جوڑوں کے درد کا علاج گزشتہ 20سال سے شہرت پا رہا ہے

اور بعض لوگ تو اس طریقہ علاج کی کامیابی کی قسم تک کھاتے ہیں۔ کشمش میں شامل سلفائیڈز جوڑوں کے درد کا قدرتی اور آسان علاج ہے لیکن یاد رہے کہ کشمش صرف سنہری رنگ کی ہونی چاہیے۔پیسٹن میں شامل اجزاءانسانی جسم کے جوڑوں کو جوڑے رکھنے کے لئے نہایت مفید ہے یعنی جوڑوں میں پیدا ہونے والے خلا سے انسان جس تکلیف میں مبتلا ہو جاتا ہے، پیسٹن کا استعمال اس خلا کو پیدا ہونے سے روکتا ہے۔ انگور کے جوس میں قدرتی طور پر ایسے اینٹی بائیوٹکس ہوتے ہیں جو جوڑوں کے درد میں آرام پہنچاتے ہیں۔غذاﺅں کے علاوہ روزانہ ورزش کو ضرور اپنا معمول بنائیں کیوں کہ ورزش کا نعم البدل کوئی غذا یا دواءنہیں ہو سکتی۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

3 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

4 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

4 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

4 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

4 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

5 hours ago