دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید32سالہ سپاہی عبدالحکیم سپرد خاک

جعفر آباد(قدرت روزنامہ)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے جعفرآباد کے 32 سالہ سپاہی عبدالحکیم شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، شہید کا جسد خاکی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قصبے میں سپرد خاک کیا گیا .

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے جعفرآباد کے 32 سالہ سپاہی عبدالحکیم شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس کے بعد ان کا جسد خاکی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی قصبے ضلع جعفر آباد میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی .

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج دہشتگردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں .

. .

متعلقہ خبریں