دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید32سالہ سپاہی عبدالحکیم سپرد خاک

جعفر آباد(قدرت روزنامہ)شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے جعفرآباد کے 32 سالہ سپاہی عبدالحکیم شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، شہید کا جسد خاکی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قصبے میں سپرد خاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے جعفرآباد کے 32 سالہ سپاہی عبدالحکیم شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس کے بعد ان کا جسد خاکی پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی قصبے ضلع جعفر آباد میں سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج دہشتگردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

5 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

5 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

5 hours ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

5 hours ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

6 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

7 hours ago