مستونگ میں آل پارٹیز کی کال پر شٹر ڈاؤن، ایس ڈی او کیسکو کے تبادلے کا مطالبہ

مستونگ(قدرت روزنامہ)کیسکو ایس ڈی او مستونگ کی جانب سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی نذیر احمد سرپرہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے خلاف آل پارٹیز کی کال پر مستونگ میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، شٹر ڈاؤن ہڑتال کے دوران مستونگ شہر کے تمام کاروباری مراکز اور مارکیٹ بند رہے۔ جبکہ آل پارٹیز مستونگ کے رہنماؤں، مولانا سعید الرحمن فاروقی،حاجی نزیر احمد سرپرہ، حاجی ضیاء الحق ابابکی،مولانا عبدالکریم، اغافاروق شاہ، میرسکندر خان ملازئی، پروفیسر محمداقبال بنگلزئی، عظیم پروانہ، ڈاکٹر حاجی محمد اشرف سرپرہ، نثار بلوچ، میرامان اللہ محمدحسنی، و دیگر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی نگرانی کرتے رہے، جبکہ پولیس انتظامیہ بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال ناکام بنانے اور دکانیں کھلوانے میں بھاری نفری کے ہمراہ متحرک رہے تاہم بازار کی دکانیں بند رہی، اس موقع پر آل پارٹیز رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کیسکو مستونگ کے غریب عوام، تاجروں اور زمینداروں کے پیچھے ہاتھ دو کر پڑھے ہیں اور کیسکو عوام دشمنی پر اتر آئے ہے اور لوگوں کے ساتھ ظلم و زیادتی اور باری برکم و ناجائز جرمانے اور مقدمات درج کرنے کاساتھ لوگوں کی عزت نفس مجروح کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہاہیں، جس کے خلاف آل پارٹیز نے گزشتہ دنوں احتجاج کیا تو ایس ڈی او کیسکو کی جانب سے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی نذیر احمد سرپرہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی جس کی مذمت کرتے ہیں اور کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جبکہ 17 اکتوبر کو مظاہرہ، اور 20اکتوبر کو روڈ بلاک اور پیہ جام ہڑتال کیاجائے گا۔انھوں نے ایس ڈی او کیسکو کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا اور کہاکہ اگر ایس ڈی او کیسکو کا تبادلہ نہ کیاگیا تو مزید سخت لائحہ عمل طے کرکے پورے بلوچستان میں سخت احتجاج کی کال دیں گے،انہوں نے کہاکہ آل پارٹیز مستونگ کے عوام پر مظالم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اور نہ عوام کو اکھیلا چھوڑینگے آل پارٹیز عوام کے حقوق کیلئے مل کر جدوجہد کررہی ہیں اور کرتے رہیں گے آل پارٹیز رہنماؤں نے پولیس انتظامیہ کی جانب سے فریق بننے کی کوشش کی مزمت کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ مستونگ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال بہتر بنانے پر توجہ دیں اور آل پارٹیز کے خلاف فریق بننے اور اشتعال پیدا کرنے سے گریز کریں،، آل پارٹیز رہنماؤں نے چیف سیکرٹری بلوچستان کیسکو چیف سے ایس ڈی او کیسکو کے نامناسب رویہ کا نوٹس لے انتظامیہ کو امن و امان کی بہتری و لوگوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے اور حاجی نذیر احمد سرپرہ کے خلاف درج مقدمہ فوری خارج کریں، اور مستونگ کے عوام کو بجلی گیس اور پینے کی پانی کے فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے، آل پارٹیز رہنماؤں نے آل پارٹیز کی کال پر مستونگ بازار میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے اور دکانیں بند رکھنے پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

5 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

5 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

5 hours ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

5 hours ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

6 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

7 hours ago