نہار منہ کچا لہسن کھانے سے بلڈ پریشر ، دل کی بیماریاں، مو ٹا پا اور شر یا نوں کی صفائی

(قدرت روزنامہ)بہت سے لوگ براہ راست کچے لہسن کے جوے کھانا پسند نہیں کرتے بالخصوص صبح کے وقت میں جب کہ معدہ بھی خالی ہوتا ہے۔تاہم اگر یہ بہت سے امراض کا علاج ہو ؟ اگر یہ بہت سے طبی مسائل سے حفاظت کرتا ہو ؟یقینا لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک شمار کیا جاتا ہے جو انسانی جسم پر کسی بھی بیماری کے حملے کی مزاحمت کرتا ہے خاص طور پر اگر اسے خالی پیٹ باقاعدگی کے ساتھ کھایا جائے۔انسانی صحت سے متعلق امور کی ویب سائٹ “بولڈ اسکائی” کی رپورٹ کے مطابق صبح کے وقت خالی معدے کی حالت میں لہسن کے چند دانے کھانا بلند فشار خون کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور دوران خوان کو سرگرم کردیتا ہے ، اس کے علاوہ یہ جگر اور مثانے کی کارکردگی کو بھی بہتر بناتا ہے۔اگر آپ “اِسہال” سے دوچار ہیں تو لہسن مسئلے کو حل کر دے گا۔ یہ بھوک کو بہتر بناتا ہے اور ہاضمے کے عمل کو مضبوط کرتا ہے۔لہسن کا استعمال انسان کے اعصابی نظام کو تقویت دیتا ہے اور دباؤ کے احساس کو کم کرتا ہے۔

علاوہ ازیں لہسن اُن بہترین عناصر میں سے سمجھا جاتا ہے جو انسانی جسم کو زہریلے مواد سے محفوظ رکھتا ہے۔تاہم خیال رہے کہ اگر آپ معدے کے زخم (السر) جیسے طبی مسائل سے دوچار ہیں تو آپ کو چاہیے کہ خالی پیٹ لہسن کھانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں لہسن کا استعمال زمانہ قدیم سے ہی ہوتا چلا آرہا ہے خواہ وہ رومن ہوں، عرب ہوں، مصری ہوں یا کوئی اور، دنیا کی تمام اقوام نے لہسن کے فوائد سے استفادہ کیا ہے، اس کااستعما ل نقصان کا باعث نہیں،لہسن کو متعدد جگہوں پرمصالحے کا سردار بھی لکھا گیا ہے۔ہمارے کھانوں میں بھی لہسن کااستعمال لازمی جز ہے جس کا کوئی متبادل نہیں، یہ نہ صرف ہمارے باورچی خانے کی ضرورت اور اس کا لازمی حصہ ہے بلکہ یہ باورچی خانے سے باہر بھی اپنی افادیت کے باعث غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔عالمی طور پر صحت کیلئے اسے انتہائی مفیدتسلیم قرار دیا جا تاہے،

یہ ہمارے جسم میں مختلف بیماریوں کو روکنے کا طاقتور ایجنٹ ہے، جس کے استعمال سے خون کی گردش کوبہتر کیا جاسکتا ہے، نظام ہضم کو جلا بخشتا ہے،جسم میں زہریلے اورفاسد مادے کو ختم کرتا ہے، مدافعتی نظام کو بڑھاتا ہے، بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہےاور دل کی بیماری سے لڑنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔صبح اٹھنے کے بعد نہار منہ اس کے ایک سے تین جوے کھانے کے خاص فوائد ہیں ان فوائد سے آگاہی آپ کو اس کے روزانہ استعمال پر مجبور کر دے گی اور آپ کی کوئی صبح ایسی نہیں ہوگی جس میں آپ لہسن کے ٹکڑوں کا استعمال نہ کریں۔ماہرین کے مطابق نہار منہ یا خالی پیٹ استعمال سے یہ جسم کی فاضل چربی کو ختم کرتا ہے،خون کو پتلا کرتا ہے جس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح کوکنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Post navigation

Recent Posts

سابق بھارتی کرکٹر کی والدہ کی فلیٹ سے گلا کٹی لاش برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق کرکٹر اور اداکار سلیل انکولہ کی والدہ پونے کے…

5 mins ago

پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل کو گرفتار کیے جانیکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈی جی خان: پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل…

12 mins ago

‘ہر ہفتے اپنی نظر اتارتی ہوں’، اننیا پانڈے نے ٹوٹکا بھی بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے بھی نظر لگنے پر یقین رکھتی ہیں…

18 mins ago

ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا کی شوبز دُنیا میں واپسی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد بالی…

19 mins ago

“شوبز میں آنے سے قبل ایئر ہوسٹس تھی، دوران ملازمت ڈراموں کی آفر ہوئی”اداکارہ ازیکا ڈینیئل کا انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و ماڈل ازیکا ڈینیئل نے انکشاف کیا…

25 mins ago

کرکٹر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا کی شوبز دنیا میں واپسی، تصویر شیئر کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد سربیئن ماڈل و…

27 mins ago