گورنر خیبرپختونخوا کی سرکاری ہیلی کاپٹر میں رشتے داروں اور پارٹی کارکن کے ساتھ دورہ سوات کی ویڈیو وائرل ہوگئی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کی سرکاری ہیلی کاپٹر میں رشتے داروں اور پارٹی کارکن کے ساتھ دورہ سوات کی ویڈیو وائرل ہوگئی .

جیو نیوز کے ذرائع کے مطابق گورنر سرکاری ہیلی کاپٹر میں اپنے 2 پوتوں اوردوست تاجر کو سوات لے گئے اور سوات سے واپسی پر گورنر کے ساتھ پارٹی کا رکن اور اس کے دو بچے بھی پشاور آئے .

ذرائع کے مطابق چند ہفتے قبل دورہ باجوڑ کے دوران بھی گورنر اپنے رشتہ دار بچے کو ساتھ لے گئے تھے .


اس حوالے سے گورنر حاجی غلام علی نے بتایا کہ بچوں کی چھٹی تھی ان کوبھی ساتھ ہیلی کاپٹرمیں لے گئے . خیال رہے کہ گورنر نے ماضی میں صوبے کے 2 ہیلی کاپٹرز کے غیرقانونی استعمال کے بل پردستخط کرنے سے انکار کیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں