جو ہوا اچھا نہیں ہوا ، لیکن غم و غصہ نکالنے کا بہترین طریقہ یہ ہے ۔۔۔۔ رمیز راجہ کا پاکستانی کھلاڑیوں اور شائقین کے نام خصوصی پیغام

لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے پیغام دیا ہے کہ جو کچھ ہوا ٹھیک نہیں تھا، کرکٹ شائقین اور اور ان کا درد ایک جیسا ہے،کھلاڑی پرفارمنس دے کر غم وغصہ نکالیں . چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کیا امید کررہا تھا اور کیا ہوگیا، ہم پہلے بھی ایسی صورتحال کا سامنا کر چکے ہیں لیکن ہم آگے بڑھیں گے .

فینز اور کرکٹ ٹیم کی وجہ سے ہم میں بہت قوت ہے اوراسی قوت کی بنیاد پر ہم دنیا کو چیلنج کرتے ہیں . انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ پر جو صورتحال آگئی ہے ہم اس سے باہر نکل آئیں گے،چاہتا ہوں اس سے سبق سیکھیں اور آگے بڑھیں،ناامید ہونے کی ضرورت نہیں ہے . رمیز راجہ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ پر بہت زیادہ پریشر آیا ہے،جو ہمارے بس میں ہو گا ہم کریں گے . پاکستان کرکٹ ٹیم کو اب دنیا کی بہترین ٹیم بن کر سامنے آنا ہے،چاہتا ہوں قومی کرکٹ ٹیم اس طرح کے چیلنجز سے نمٹ سکے ،پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آگے لے کر جائیں گے . . .

متعلقہ خبریں