جو ہوا اچھا نہیں ہوا ، لیکن غم و غصہ نکالنے کا بہترین طریقہ یہ ہے ۔۔۔۔ رمیز راجہ کا پاکستانی کھلاڑیوں اور شائقین کے نام خصوصی پیغام

لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے پیغام دیا ہے کہ جو کچھ ہوا ٹھیک نہیں تھا، کرکٹ شائقین اور اور ان کا درد ایک جیسا ہے،کھلاڑی پرفارمنس دے کر غم وغصہ نکالیں۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کیا امید کررہا تھا اور کیا ہوگیا،

ہم پہلے بھی ایسی صورتحال کا سامنا کر چکے ہیں لیکن ہم آگے بڑھیں گے۔ فینز اور کرکٹ ٹیم کی وجہ سے ہم میں بہت قوت ہے اوراسی قوت کی بنیاد پر ہم دنیا کو چیلنج کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ پر جو صورتحال آگئی ہے ہم اس سے باہر نکل آئیں گے،چاہتا ہوں اس سے سبق سیکھیں اور آگے بڑھیں،ناامید ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ پر بہت زیادہ پریشر آیا ہے،جو ہمارے بس میں ہو گا ہم کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کو اب دنیا کی بہترین ٹیم بن کر سامنے آنا ہے،چاہتا ہوں قومی کرکٹ ٹیم اس طرح کے چیلنجز سے نمٹ سکے ،پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آگے لے کر جائیں گے۔

Recent Posts

مخصوص نشستوں کا معاملہ ،سپیکر کے پی اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم نے چیف…

10 mins ago

وفاقی حکومت نے 2030 تک کتنا قرضہ دینا ہے؟ پریشان کن تفصیلات منظر عام پر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49…

18 mins ago

معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی کتنی امیر ہیں؟ اثاثوں کی مالیت پہلی مرتبہ منظر عام پر

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ سیریز سے محبت کرنے کی ایک اور وجہ پاکستان انٹرٹینمنٹ…

24 mins ago

نارووال میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے ہتھوڑے مار کر باپ کو قتل کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نارووال میں جائیداد کے تنازع پر ناخلف بیٹےنے ہتھوڑے مار کرباپ کو…

29 mins ago

ن لیگ نے مجوزہ آئینی ترامیم پر بات چیت کے دوران کہا آپ سے دھوکا کیا جا رہا ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

34 mins ago

نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمشنر سندھ سمیت 3 افسران معطل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمیشن…

37 mins ago