انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی ہو گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے .
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈارلر کی قیمت میں 1 روپیہ 2 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 277.62 روپے سے گرکر 276.60 روپے تک سستا ہوگیاہے .

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 307.10 روپے کی بلند سطح سے اب تک 30.60 روپے سستا ہوچکا ہے .


دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 308 پوائنٹس کا اضافہ ہونے سے انڈیکس 49 ہزار802 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا .

. .

متعلقہ خبریں