کوئٹہ (قدرت روزنامہ) منظوری صوبائی کابینہ کے تیسرے اجلاس میں دی گئی بلوچستان کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی بالائی حد 35 سال مقرر کردی ہے . یہ منظوری نگراں وزیراعلی بلوچستان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے تیسرے اجلاس میں دی گئی .
صوبائی کابینہ نے رائٹ ٹو انفارمیشن رولز 2022 کی منظوری دینے کے علاوہ قومی تعلیمی نصاب فیز ٹو کی منظوری بھی دی ہے . کابینہ نے سیل ٹیکس آن سروسز سے متعلق امور نمٹانے کے لئے کیسکو اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی کو باہمی مشاورت سے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کردی . بلوچستان نگران کابینہ نے اجلاس میں ضلع نصیر آباد کی تحصیل لانڈھی میں نئے پولیس اسٹیشن کے قیام کی منظوری دے دی .
. .