صادق سنجرانی سے عراق اور انڈونیشیا کے سفیروں کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر گفتگو

حب(قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان میں جمہوریہ عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ نے پارلیمنٹ ہا?س میں ملاقات کی . ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت فلسطین کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے مابین تعلقات مذہب، اخوت، اسلامی ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں اور ہماری قدریں مشترک ہیں پاکستان عراق کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو خاصی اہمیت دیتا ہے .

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمانی و اقتصادی رابطوں کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے پارلیمانی روابط کو فروع دینے کی ضرورت پر زور دیا . انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دونوں ممالک کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں . ملاقات میں دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا . محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ باہمی تجارت کا موجودہ حجم دونوں ممالک میں پائی جانے والی استعداد کے مطابق کم ہے، جس کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے اوردونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس میں رابطوں کو فروع دے کر تجارتی حجم میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے . چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عراق پاکستان سے چاول، آلات جراحی، کھیلوں کے سامان، فرنیچر اور دیگر مصنوعات برآمد کر سکتا ہے . انہوں نے کہا کہ عراقی قوم ایک بہادر قوم ہے جس نے ثابت قدمی سے اپنے مسائل پر قابو پایا ہے . چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان براہ راست فضائی روابط بڑھانے کی ضرورت ہے انہوں نے اسلاموفوبیا کے چیلنج پر موثر طریقے سے قابو پانے کیلئے مسلم ممالک کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا . چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عالمی طاقتیں اسرائیل پردبا ڈالیں کہ وہ معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی بند کریں اور غزہ کا محاصرہ فوری ختم کر کے خوراک اور ادویات کی فراہمی آسانی بنائی جائے . اسلامو فوبیا کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مسلم ممالک کے مابین اتحا و اتفاق ناگزیر ہو چکا ہے . مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے ہی ان مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے . چیئرمین سینیٹ اور عراق کے سفیر نے مسئلہ فلسطین کے حل کے حوالے سے کہا کہ اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے . انہوں نے کہا کہ محصور غزہ کی پٹی میں وحشیانہ بمباری بند کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا، جو خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لئے انتہائی ضروری ہے عراقی سفیر حامد عباس لفتہ نے کہا کہ عراق پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اقتصادی و تجارتی رابطوں کو مزید فروع دینے کی ضرورت ہے . انہوں نے عراق میں کام کرنے والے پاکستانی تارکین وطن کی خدمات کو سراہا اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی . عراقی سفیر نے عالم اسلام کے اتحاد کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا . حامد عباس لفتہ نے چیئرمین سینیٹ کو پارلیمانی وفد کے ہمراہ عراق کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی . اس موقع پر ملاقات کے دوران سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان بھی موجود تھے . علاوہ ازیں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان میں انڈونیشیا کے سفیرایڈم ٹوگیو نے پارلیمنٹ ہا?س میں ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت تجارت اور سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ کے ساتھ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین سینیٹ نے مسلم برادر ملک انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے . دونوں ممالک نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے . دونوں ممالک باہمی مفادات کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں . ملاقات میں مختلف شعبوں بالخصوص تجارت،ثقافت، سیاحت کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا . چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار ہے . انڈونیشیا کے بزنس مین پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں . دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے اورپارلیمانی روابط کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ اقتصادی سفارتکاری کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے . چیئرمین سینیٹ اور انڈونیشیا کے سفیر نے فلسطین کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے یو این کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے حل پر زور دیا . محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ عالمی طاقتیں اسرائیل پر دباو ڈالے کہ وہ معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے . اسلاموفوبیا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مسلم ممالک کے درمیان اتحاد و اتفاق انتہائی ضروری ہے . ملکر اس چیلنج پر بخوبی قابو پایا جا سکتا ہے انڈونیشیا کے سفیر نے کہا کہ انڈونیشیا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہم سمجھتا ہے . پاکستان کی خطے میں امن کیلئے کوششیں قابل تعریف ہیں . انڈونیشیا مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے .

. .

متعلقہ خبریں