پاکستان دشمن عناصر اپنی حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ انجام اچھا نہیں ہوگا، نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی معیشت کو بہتر بنانے کی کوششوں کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں۔نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر کمی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ نگران سیٹ اپ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی سربراہی میں قوم کو ریلیف دینے کے مشن پر گامزن ہے۔ بلوچستان میں انتظامیہ کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ 40 روپے لیٹر کمی لے اثرات روزمرہ کی زندگی میں نظرآنا شروع ہوجائینگے۔ بلوچستان کے علاقہ تربت میں چھ پاکستانی کے المناک قتل کے بعد ریاست نے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو سبق سکھا دیا۔ اگر کسی نے ریاست سے ٹکر لینے کی کوشش کی تو انہیں اسی طرح عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا۔ پاکستان میں سمگلنگ کی وجہ سے معیشت اور ریاست کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی نشاندہی کرلی گئی ہے اس پر ریاست کی زیرو ٹالیرینس کی پالیسی ہے۔ تمام ریاست دشمن عناصر کو خبردار کرنا چاہتا ہوں وہ اب اپنی حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ ان کا انجام بھی اچھا نہیں ہوگا۔ آرمی چیف اور ان کی ٹیم کو معیشت کی بحالی پر بلوچستان کے عوام کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ صوبائی کابینہ نے کیسکو کے لیے 78 کروڑ روپے منظورِ کر لیے لیکن رقم کی ادائیگی کو بجلی کی بحالی سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ صوبائی کابینہ نے انفارمیشن کمیشن ایکٹ کی منظوری بھی دے دی جس سے اب عوام کو رائیٹ ٹو انفارمیشن کا حق حاصل ہو گیا ہے۔ صوبائی کابینہ نے فلسطین پر حملے اور انسانی حقوق کی پامالی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری اور یو این کو مسئلے کے پرامن حل کی کوششوں کو تیز کرنے پر بھی زور دیا۔

Recent Posts

کراچی دھماکے کے شبہے میں خاتون گرفتار، دہشتگرد کو قریبی عمارت سے سپورٹ ملنے کا انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں جناح ٹرمینل کےقریب چینی باشندوں پر ہونے والے دھماکے کے شبہے…

7 mins ago

’لاہور صرف نام نہیں ایک برانڈ ہے‘ گلوکار ہنی سنگھ نے لاہور سے متعلق مزید کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی ریپر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کا ایک ویڈیو…

21 mins ago

سفر کے لیے ڈرم کا استعمال، ’وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بار بار غائب ہوں گے تو یہی حال ہوگا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر خیبر پختونخوا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے…

2 hours ago

پاکستان میں چینی باشندوں پر کون کون سے بڑے حملے ہو چکے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک چین کی دوستی کی مثالیں دنیا بھر میں دی جاتی ہیں،…

2 hours ago

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

8 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

8 hours ago