چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ملازمت میں توسیع دی جارہی ہے یا نہیں ؟ اہم خبر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال کی دوبارہ تقرری سے متعلق ابھی کچھ فائنل نہیں ہوا،سیاست دانوں پر بہت سے کیسز اس حکومت سے پہلے کے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ نیب چیئرمین کی تقرری

کے لیے اپوزیشن لیڈر سے بھی مشاورت ہونی چاہیے لیکن اگر قائد حزب اختلاف پر بدعنوانی کے کیسز ہیں تو ان سے مشاورت مفادات کا ٹکراؤہوگا، وزیراعظم پر بھی بدعنوانی کاکیس ہوتا تو ان کو بھی مشورہ دیتا کہ آپ مشاورت نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاویداقبال کی دوبارہ تقرری سے متعلق ابھی کچھ فائنل نہیں ہوا، حاضر چیئرمین نیب کی دوبارہ تقرری کے دو طریقے ہیں، ایک طریقہ قانون سازی ہے اور دوسراموجودہ قانون میں ترمیم ہے،

نیب قوانین میں ترامیم ہونی چاہیے۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال ایماندار ہیں اور قانون کے تحت کام کررہے ہیں، ہمیں ایسا نیب چیئرمین لگانا ہے جو غیرجانبدار ہو اور اس کی پرفارمنس بھی ہو، چیئرمین نیب سے متعلق متنازع ویڈیو ان کی بدعنوانی سے متعلق نہیں ہے، اپوزیشن کی جانب سے اگر ویڈیو کی فرانزک کی ڈیمانڈ آتی ہے تو فورا کرائیں گے۔

Recent Posts

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 mins ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

9 mins ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

28 mins ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

1 hour ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

2 hours ago

وزیر اعظم نے فلسطینیوں اور کشمیریوں کا مقدمہ زور دار طریقے سے پیش کیا: وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کے اقوام متحدہ…

2 hours ago