مہمند: جائیداد کا تنازع، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

(قدرت روزنامہ)صوبۂ خیبر پختون خوا کے پشاور ڈویژن میں واقع ضلع مہمند میں جائیداد کے تنازع پر 2 گروپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

واقعہ مہمند کی تحصیل حلیم زئی کے علاقے بابی خیل میں پیش آیا جس کے دوران رسول خان اور زیور خان کے درمیان جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

 

فائرنگ کے نتیجے میں رسول خان اور اس کا بیٹا ابراہیم جاں بحق جبکہ رسول خان کا 1 بیٹا صدیق زخمی ہو گیا۔

فائرنگ سے مخالف فریق زیور خان بھی جاں بحق ہوا ہے جبکہ اس کا بیٹا ارشاد زخمی ہوا ہے۔

 

لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Recent Posts

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

1 min ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

9 mins ago

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

33 mins ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

44 mins ago

شہباز شریف اور جوبائیڈن کے درمیان ملاقات، رہنماؤں کا نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد / نیویارک(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات…

45 mins ago

پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں احتجاج، علی امین گنڈا پور قافلے کے ہمراہ اٹک کراس کر گئے

اٹک (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کی کال کے بعد راولپنڈی پہنچنا…

54 mins ago