صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صوبائی حکومت صوبے میں سپورٹس کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے صوے میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد خوش آئند ہے۔ ملک بھر سے کھلاڑیوں کو کوئٹہ میں کھیلتا دیکھ کر انتہائی خوشی و مسرت محسوس کر رہا ہوں ان خیالات کا اظہار نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے ایوب اسٹیڈیم میں آل پاکستان والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس بلوچستان اسحاق جمالی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے دونوں ٹیموں کو بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے اور پاکستان آرمی کو فائنل جیتنے پر دلی مبارکباد دی۔ نگران وزیر اطلاعات نے برازیل کے ایک کوچ کو بلوچستان کی سر زمین پر خوش آمدید کرتے ہوئے خوشی اور مسرت کا اظہارِ کیا کہ اب غیر ملکی کوچ بھی کوئٹہ آ رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان پر امن صوبہ ہے اور یہاں کی عوام کھیلوں میں بے انتہا دلچسپی رکھتی ہے کھیلوں اور کھلاڑیوں سے محبت کرنا ایک باشعور معاشرے کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے وژن کے مطابق صوبے پھر میں اقدامات اٹھا رہی ہے صوبے بھر میں آئی ٹی کی تعلیم کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ تاکہ نوجوانوں کو خود کفیل و مختار بنایا جا سکے۔

Recent Posts

کراچی دھماکے کے شبہے میں خاتون گرفتار، دہشتگرد کو قریبی عمارت سے سپورٹ ملنے کا انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں جناح ٹرمینل کےقریب چینی باشندوں پر ہونے والے دھماکے کے شبہے…

1 min ago

’لاہور صرف نام نہیں ایک برانڈ ہے‘ گلوکار ہنی سنگھ نے لاہور سے متعلق مزید کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی ریپر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کا ایک ویڈیو…

15 mins ago

سفر کے لیے ڈرم کا استعمال، ’وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بار بار غائب ہوں گے تو یہی حال ہوگا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر خیبر پختونخوا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے…

2 hours ago

پاکستان میں چینی باشندوں پر کون کون سے بڑے حملے ہو چکے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک چین کی دوستی کی مثالیں دنیا بھر میں دی جاتی ہیں،…

2 hours ago

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

8 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

8 hours ago