بلوچستان کی عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کوئٹہ سریاب روڈ پر واقع صدا بہار ٹرمینل پر ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کی اور ان پر زور دیا کہ وہ وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کے تاریخی فیصلے کے نتیجے میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات کو عوام تک پہنچائیں . ٹرانسپورٹرز نے نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کو خوش آمدید کہا اور فوری طور پر کرایوں میں کمی کا اعلان کیا .

[video width="832" height="480" mp4="https://dailyqudrat.pk/wp-content/uploads/2023/10/WhatsApp-Video-2023-10-17-at-11.59.49-PM.mp4"][/video]

وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی ہدایت پر بلوچستان بھر کے کمشنرز ٹرانسپورٹرز سے مذاکرات کر رہے ہیں اور بلوچستان کی عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں